فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی ہونیوالی ہے؟ عوام کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاریاں

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کرکے گردشی قرضہ کم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ پلان کی منظوری دے دی۔دستاویر کے مطابق فروری2022 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا ہدف ہے۔

دستاویز کے مطابق یکم جولائی 2023 سے سالانہ بنیادی ٹیرف میں 2 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ جون 2023 تک پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 950 ارب روپے کمی لائی جائے گی۔دستاویز کے مطابق دسمبر 2021 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2476 ارب روپے رہا، جون 2022 تک گردشی قرض 2280 ارب روپے تک لایا جائے گا، جون 2023 تک گردشی قرض 1526 ارب روپے تک لایا جائے گا۔دستاویز کے مطابق 63 پیسے اضافے سے جون 2023 تک 85 ارب روپے حاصل ہوں گے، بنیادی ٹیرف میں 2 روپی17 پیسے اضافے سے سالانہ 207 ارب روپے حاصل ہوں گے۔اس کے علاوہ گردشی قرضے میں کمی کیلئے لائن لاسز میں کمی بھی لائی جائے گی اور ریوینیو میں اضافے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

close