اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر گزشتہ شب شہرہ آفاق ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے پانچویں سیزن کی آخری قسط نشر کی گئی جس ۔سال 2020 کے ماہ رمضان سے معروف ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کو اردو زبان میں نشر کرنا شروع کیا تھا جس نے مقبولیت کے
نئے ریکارڈز قائم کیے اس ڈرامے کے 5 سیزن دکھائے گئے تاہم گزشتہ روز یہ ڈرامہ اختتام پذیر ہوگیا۔نجی ٹی سماء کے مطابق اس ڈرامے کے اختتام کے بعد پی ٹی وی کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ 9 فروری سے پایہ تخت سلطان عبدالحمید کو نشر کیا جائے گا، یہ ڈرامہ ہر بدھ سے اتوار کو رات 7 بج کر 55 منٹ پر نشر ہوگا
ارطغرل غازی کی تاریخی کامیابی کے بعد، پی ٹی وی لا رہا ہے
کہانی ایک سُلطان کی جسے عشقِ رسول ﷺ کی سچی لگن ہے۔
امت مسلمہ کی تاریخ کا ایک درخشاں باب
پایہ تخت، سلطان عبدالحمید (اردو زبان میں)
بدھ 9 فروری سے، ہر بدھ سے اتوار رات 7:55 صرف پٰی ٹی وی ہوم پر#PayiTakhtUrduPTV pic.twitter.com/4CQNDVG9XU— PTV Home (@PTVHomeOfficial) February 6, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں