برصغیر پاک و ہند کی بڑی گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں،بھارت میں دو روزہ سوگ، پرچم سرنگوں کر دیا گیا

ممبئی (پی این آئی) بر صغیر پاک و ہند کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا دیدار عام کرایا جائے گا اور بھارتی میڈیا کے مطابق عوام شیواجی پارک میں لیجنڈری گلوکارہ کی میت کا دیدار کر سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کے انتقال پر بھارت میں 2 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لتا منگیشکر کی یاد میں بھارتی پرچم بھی 2 دن تک سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close