توہینِ مذہب کا مقدمہ، بھارتی اداکارہ سنی لیون بڑی مشکل میں گرفتارہو گئیں

بھوپال (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سنی لیونی کے نئے گانے “مدھوبن میں رادھیکا” کو تین دن کے اندر تمام پلیٹ فارمز سے ہٹا کر معافی مانگی جائے ورنہ ان کے خلاف توہینِ مذہب کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے گانے کے کمپوزر ثاقب طوشی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کچھ لوگ لگاتار ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کو سارے گاما میوزک نے سنی لیونی کا آئٹم نمبر “مدھو بن میں رادھیکا” ریلیز کیا تھا۔ یہ گانا ہندوؤں کی مذہبی ہستیوں کرشنا اور رادھا کی محبت کی کہانی بیان کرتا ہے تاہم ہندو مذہب کے پیروکاروں نے اسے اپنے مذہب کی توہین قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک مذہبی گیت کو آئٹم نمبر کے طور پر پیش کرنے سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close