نیلم منیر کی بھارتی فلم انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری، پہلی فلم سائن کر لی، مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) نامور فلم سٹار نیلم منیرنے بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی بھارتی پنجابی کامیڈین فلم سائن کر لی‘فلم کا نام فی الحال خفیہ رکھا جائے گا۔خبررساں ایجنسی کے ذرائع کے مطابق پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی مذکورہ مشتر کہ فلم کی شوٹنگ بر طانیہ میں ہوگی۔

فلم میں نیلم منیر کے علاوہ پاکستانی اداکار احمدعلی بٹ بھی کام کر یں گے جبکہ فلم انڈین کاسٹ کے لیے فنکاروں کے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے اور تمام فنکاروں کے نام فائنل ہونے کے بعد فلم کے نام کا بھی باقاعدہ اعلان کر دیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close