شادی سے پہلے 100 کروڑ روپے کی ڈیل، کترینہ کیف کو بڑی پیشکش کر دی گئی

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی سے پہلے تقریب کی فوٹیج کے لیے ایک اوٹی ٹی( OTT) پلیٹ فارم نے 100 کروڑ روپے کی بھاری رقم دینےکی پیشکش کردی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغرب میں مشہور شخصیات کے مداحوں کی کثیر تعداد موجود ہے جو کہ اپنے پسندیدہ اسٹارز کی زندگی کے بارے میں معلومات رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے، وہاں مشہور شخصیات اکثر ہی اپنی شادی کی فوٹیج اور تصاویر بڑے میگزینز اور بعض اوقات چینلز کو فروخت کرتی ہیں، بھارت میں بھی اس رجحان کو عام کرنے کے لیے ایک سٹریمنگ سروس نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کی فوٹیج کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسی OTT پلیٹ فارم کی جانب سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو بھی ایسی ہی پیشکش کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close