نئی دہلی (پی این آئی) بھارت کی حکومت نے ممبئی میں مقیم پاکستان نژاد نامور موسیقار اور گلوکار عدنان سمیع خان کو اعلی ترین سول اعزاز پدما شری ایوارڈ سے نوازا ہے۔ دہلی میں صدارتی محل یعنی راشٹرپتی بھون میں ہونے والی ایک شاندار تقریب کے دوران عدنان سمیع خان کو یہ ایوارڈ بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے دیا۔ عدنان سمیع خان کے والد ونگ کمانڈر عبد السمیع خان 65 کی جنگ کے ہیرو تھے
جبکہ عدنان سمیع خان پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جنرل یحیٰی خان کے دور کی متنازع خاتون اکلیم اختر عرف جنرل رانی کے نواسے ہیں۔ عدنان سمیع خان ایک اعلیٰ پائے کے گلوکار اور موسیقار ہیں۔ انہوں نے موسیقی کے شعبے میں کئی شاہکار تخلیق کیے ہیں۔ وہ پاکستان کی شہریت ترک کر کے بھارت کی شہریت اختیار کر چکے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں