ممبئی (پی این آئی )ممبئی ہائیکورٹ نے شاہ ر خ خان کے صاحبزادے آریان خان اور ان کے دونوں دوستوں کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کے وکلاءکی جانب سے خصوصی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے اپیل کی گئی تھی جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیاہے ۔
ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ کل جاری کیا جائے گا جس میں ضمانت منظور کرنے کی وجوہات بیان کی جائیں گی تاہم آریان خان اور دیگر دوست آج رات جیل سے رہا نہیں ہو پائیں گے ۔این سی بی کے وکیل انیل سنگھ نے آریان خان کی درخواست ضمانت میں خالفت کرتے ہوئے کہا کہ آریان خان پہلی مرتبہ منشیات استعمال کرنے والا صارف نہیں بلکہ وہ گزشتہ دو سالوں سے مسلسل منشیات استعمال کر رہاہے ۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آیان خان کے ’ شعوری قبضہ ‘ سے ممنوعہ مواد برآمد کیا گیاہے ،یہاں اس کیس میں ممکنہ طور پر شخص نے منشیات استعمال نہیں کیں لیکن اگر وہ اس کے قبضہ میں ہیں تو اس کے خلاف این ڈی پی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے ، منشیات آریان خان کے ’ شعوری قبضہ ‘سے برآمد کی گئیں ہیں ۔
یاد رہے کہ آریان خان کو تین اکتوبر کو سمندری جہاز میں جاری ریو پارٹی کے دوران این سی بی نے چھاپے میں گرفتار کیا تھا ، جبکہ ان کے ہمراہ قریبی دوست ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ اس سے قبل 20 اکتو بر کو خصوصی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس پر آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں