شاکر شجاع آبادی کی وائرل ویڈیو کےبعد حکومت نے تو کوئی مدد نہیں لیکن جہانگیر ترین ملاقات کیلئے پہنچ گئے، ماہانہ کتنا وظیفہ مقرر کر دیا گیا؟

ملتان (پی این آئی) سرائیکی زبان کے مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین ان کی عیادت کرنے پہنچ گئے۔جہانگیر ترین نے نشتر ہسپتال میں شاکر شجاع آبادی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سرائیکی شاعر کے علاج معالجے کیلئے پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم دی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما نے شاکر شجاع آبادی کے اہل خانہ کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کردیا۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے شاکر شجاع آبادی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کے صاحبزادے انہیں موٹر سائیکل پر لے کر ہسپتال پہنچے تھے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اربابِ اختیار کو کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

close