’’تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں‘‘ معروف اداکارکا وزیر اعظم پر طنز

کراچی (آن لائن ) اداکار فہد مصطفیٰ نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان پر طنز کر دیا۔اداکار فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ‘‘وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔ یہ ہوتا ہے لیڈر۔ ’’گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا۔

جس کے بعد پیٹرول 10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔ایک صارف نے فہد مصطفیٰ سے ٹوئٹر پر سوال کیا ’’ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟‘‘ صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا ’’تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں‘‘۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close