مزاحیہ اداکار مالی مدد کے لیے سڑک پر ، حکومت نے تمغہ امتیاز دیا لیکن مالی مدد نہیں کی، فالج نے محتاج بنا دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے بڑے مزاحیہ اداکار جنہیں وفاقی حکومت نے تمغہ امتیاز سے نوازا مالی مشکلات کے باعث سڑک پر آ گئے ہیں۔مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی میں کردار ادا کرنے والے ماجد جہانگیر فالج کے مریض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے فنی خدمات کے اعتراف میں مجھے تمغہ امتیاز سے ضرور نوازا ہے لیکن مالی امداد نہیں کی۔مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر نے کہا کہ چھ سال سے فالج ہوا ہے کچھ نہیں کرسکتا،

گورنر سندھ نے مالی امداد کا اعلان کیا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نےوزیر اعظم عمران خان اور صدرِ پاکستان سے مالی امداد کرنے کی اپیل ہے۔ماجد جہانگیر نے مطالبہ کیا ہے کہ اداکاروں کے فنڈ سے ماہانہ وظیفہ لگانے کا اعلان کیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close