گوری خان کو گرفتار بیٹے آریان خان کو برگر کھلانے کی اجازت نہ ملی

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی عدالت نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت مسترد کر دی ہے ۔ آریان خان کی عدالت پیشی کے موقع پر شاہ رخ خان کے اسٹاف کی جانب سے آریان خان کے لیے کھانے اور دیگر ضروریات کی چیزیں پہنچانے کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر میںموجود عملہ آریان کے لیے سوٹ کیس،

ٹفن باکس اور شاپرز لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔رپورٹس کے مطابق چند دن قبل شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان بھی برگر لے کر این سی بی کے دفتر پہنچی تھیں جو انہوں نے آریان خان کو کھلانے کیلئے لائی تھیں لیکن ای سی بی حکام نے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دی ۔ واضح رہے کہ ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست مسترد کر د ی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close