میں نے کامیڈی ٹائمنگ عمر شریف سے سیکھی ہے او ر عمر شریف کو ہی اپنا استاد مانتا ہوں

ممبئی(پی این آئی )بالی ووڈ کے کھلاڑی و معروف اداکار اکشے کمار کامیڈین کنگ عمر شریف کو اپنا استاد مانتے ہیں۔چند سال قبل اکشے کمار نے اپنی فلم سنگھ از کنگ کی پروموشنل تقریب کے دوران عمر شریف سے ملاقات کی اور تقریب میں موجود لوگوں کو بتایا کہ وہ عمر شریف کو اپنا استاد مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں تمام لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کامیڈی ٹائمنگ عمر شریف سے سیکھی ہے۔اکشے کمار نے بتایاتھا کہ وہ عمر شریف کے اتنے بڑے فین ہیں کہ انہوں نے ان کے تمام شوز اور پروگرام دیکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close