سندھ حکومت نے کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کی آخری خواہش پوری کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے کامیڈین عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں تدفین کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’ مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔‘خیال رہے کہ اس سے قبل عمر شریف کے صاحبزادے نے کہا تھا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں ہو۔ انہوں نے اس حوالے سے سندھ حکومت سے درخواست کی ہوئی ہے۔

close