عمر شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ، ہسپتال سے نئی تصویر منظرعام پر آگئی

اسلام آباد ( پی این آئی)عمر شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ، ہسپتال سے نئی تصویر منظرعام پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ جاری نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے انہیں گلے اور ناک میں نلکیاں لگی ہوئی ہیں، تصویر شیئر کرنے کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمر شریف کی حالت انتہائی خراب ہے اور انہیں عوام کی دعائوں کی اشد ضرورت ہے ۔ اداکارعمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی طبیعت میں کل سے مزید بہتری نہیں آئی۔ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ان کی امریکا روانگی کے لیے انتظامات کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایئر ایمبولینس کے لئے رابطے جاری ہیں۔قوم سے درخواست ہے انکے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ جبکہ پاکستان کے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے کہا ہے کہ عْمر شریف کے لیے ایک ایک منٹ قیمتی ہے۔ زرین عْمر شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر شریف کو امریکا میں علاج کے لیے بذریعہ طیارہ ہی لے جایا جاسکتا ہے۔وزیراعظم آفس سے کہا گیا کہ ویزے کے لیے کوشش کی جارہی ہے، امید ہے ویزا جلد جاری ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close