برطانیہ میں شوٹنگ کے دوران ہالی وڈ کے بڑے ہیرو کی گاڑی چوری ہو گئی

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بڑے ہالی وڈ ہیرو کی گاڑی چوری کر لی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ سپر سٹار ٹام کروز مشہور فلم ’مشن امپوسیبل‘ سیریز کی ساتویں فلم کی برطانیہ میں شوٹنگ کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی ساز و سامان سمیت چوری ہوگئی۔برطانیہ کے بڑے اخبار دی سن کے مطابق ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو ایکس سیون چوری ہو گئی، جس میں اداکار کے سامان کے علاوہ ہزاروں پاؤنڈ بھی موجود تھے۔ہالی وڈ کے بڑے ہیروٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو مبینہ طور برطانیہ میں برمنگھم گرینڈ ہوٹل کے باہر سے چوری ہوئی جب اداکار فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ٹام کروز کو جب گاڑی کی گمشدگی کا علم ہوا تو وہ شدید غصے میں آ گئے۔ اداکار کے باڈی گارڈ کو جب گاڑی ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی نظر نہیں آئی تو انہیں معلوم ہوا کہ گاڑی چوری ہو گئی ہے۔بی ایم ڈبلیو میں الیکٹرانک ٹریکنگ سسٹم نصب ہونے کی وجہ سے پولیس کو گاڑی ڈھونڈنے میں مدد ملی، تاہم گاڑی میں موجود ٹام کروز کا سامان واپس نہیں مل سکا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں