سوشل میڈیا اسٹار نے لاکھوں روپے ارشد ندیم کو بطور انعام دے دیئے

سیالکوٹ (پی این آئی) پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکاء نے جاپان میں ہونیوالے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو وقار ذکا کی جانب سے 10 لاکھ روپے پیش کیے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق ایتھلیٹ کے پاکستان پہنچنے کے موقع پر وقار ذکا نے انہیں انعام کے طور پردس لاکھ روپے پیش کیے سوشل میڈیا پرلائیو شوکیا۔وقار ذکا ءنے کہا کہ یہ دکھانے کا مقصد حوصلہ افزائی ہے، ہم نے ٹی وی پر بیٹھ کر یہ وعدہ کیا تھا کہ جو میں سوشل میڈیا سے کماتا ہوں اس میں سے کچھ ارشد کو دوں گا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پروگرام سے ان کی اتنی آمدنی ہو جاتی ہےکہ ہم اپنے لوگوں کو سپورٹ کرسکیں، ہمارے پڑوسی ملک نے اپنے ایتھلیٹ کیلیے بہت سارے اعلانات کیے ہیں، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ لوگ حکومت پر انحصار نہ کریں اور عوام مل کر ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر یں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close