لاہور (پی این آئی) تاجر کو ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرنے پر گرفتار ہونے والی ماڈل افرا خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ماڈل گرل افرا خان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے منگل کے روز گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے بدھ کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ماڈل گرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔خیال رہے کہ ماڈل افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ مبینہ طور پر ویڈیو بنائی تھی جس کی بنا پر وہ اسے بلیک میل کر رہی تھی۔ ماڈل گرل نے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔ تاجر کی جانب سے ماڈل گرل کو اب تک تین لاکھ روپے دیے جاچکے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں