مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

انور مقصود نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید کو بہترین کامیڈین قرار دے دیا

کراچی(این این آئی) معروف مصنف، مزاح نگار، ادیب، شاعر اور دانشور انور مقصود نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید کو بہترین کامیڈین قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے میزبان نے گزشتہ روز اپنے پروگرام کی چند مختصر جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ شو میں انور مقصود اور ان کے بیٹے بلال مقصود بطور مہمان شریک تھے۔ جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔میزبان نے انور مقصود سے پوچھا آپ کے خیال میں پاکستان کا بہترین ڈراما نگار کون ہے؟ ۔انور مقصود نے جواب دیا جس نے خواب دیکھا تھا ’’علامہ اقبال‘‘۔ بلال مقصود نے جواب دیا میں ڈراما نگار کے بارے میں نہیں بلکہ بہترین ہدایت کار کے بارے میں بتانا چاہوں گا اور میرے نزدیک ساحرہ کاظمی بہترین ہدایت کارہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close