نیا معاملہ سامنے آ گیا، سندھی وزیر نے حریم شاہ کو بیٹی قرار دے دیا

کراچی (پی این آئی) ایک طرف متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ ان کی سندھ کابینہ کے ایک وزیر سے شادی ہو چکی ہے جو پہلے سے شادی شدہ بھی ہیں اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ 4 جولائی کو ترکی جانے والی ہیں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے بعد وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسن شاہ نے بھی ٹک ٹاک اسٹار کی شادی پر ردعمل کے طور پر ٹوئٹ کردیا۔ناصرحسین شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے، یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں ہم دشمنوں کےخلاف یااپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔انہوںنے کہا کہ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اُن کو شرم آنی چاہیے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close