سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے نئی ویڈیو جاری کر دی

کراچی (پی این آئی) ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے ایک رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر کے ساتھ شادی کے اعلان کے بعد اپنی ایک نئی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ٹک ٹاک سٹار نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سے شادی کرلی ہے اور 4 جولائی کو وہ ہنی مون پر شوہر کے ساتھ ترکی جائیں گی، اس اعلان کے بعد حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انہیں سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، اور وہ کسی ٹی وی سٹوڈیو میں پروگرام کی میزبانی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ دی حریم شو، مویشی منڈی اسپیشل‘ کے نام سے ریکارڈ کیے جانے والے شو کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل تو شیئر نہیں کی گئی لیکن وہ اس شو کے میزبان کی کرسی پر براجمان ہیں اور ان کے سامنے مہمان کے طور پر ایک داڑھی والا شخص بیٹھا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close