راحت فتح علی خان نے اہلیہ کے ہمراہ کورونا ویکسین لگوا لی، ساتھ اور کون تھا؟

لاہور (پی این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا لی۔ اس موقع پر انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ تناظر میں ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔راحت فتح علی خان نے اپنی اہلیہ ندا راحت کے ہمراہ ڈرائیو تھرو سینٹر میں رجسٹریشن کرائی تھی جہاں پہنچنے پر انہوں نے گاڑی میں ہی اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا اور پھر گاڑی میں ہی ویکسین بھی لگوائی۔راحت فتح علی کے ہمراہ ڈی سی لاہور بھی تھے جنہوں نے بتایا کہ شہر میں ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر بہت کامیابی سے چل رہا ہے، 5 ماہ میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا اوپن ہونے جا رہی ہے، تمام کلچرز اور سرگرمیوں کو جلد بحال کرنا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں