لاہور (آئی این پی) معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھجوایا ہے۔ گلوکار کو 12لاکھ 47ہزار 186روپے کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔یکم اپریل سے 30 جون تک کی ایڈوانس ٹیکس کی قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ 15جون تھی تاہم گلوکار راحت فتح علی خان نے تاحال ایڈوانس انکم ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ڈی ایچ اے فیز تھری میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس بھجوادیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں