اداکارہ میرا کا فراڈ یا میرا کے ساتھ فراڈ؟ کروڑوں کی جائیداد پر قبضے کا نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

لاہور (پی این آئی) فلم کی اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خاندان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن فی الحال پولیس نےان کی جائیداد پر قبضہ ناکام بنا دیا ہے لیکن مرکزی ملزم انہیں اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ میرا نےوزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔اس حوالے سے ملزم میاں شاہد محمود نے مقدمات درج ہونے کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانی ہیں، میرا نے ان سے فراڈ کیا ہے۔اداکارہ میرا نے بھائی، والدہ اور وکیل کے ہمراہ لاہور پریس کلب میںگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی کو جان کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جائیداد پر مبینہ قبضے کے 5 ملزمان گرفتار ہیں لیکن مرکزی ملزم میاں شاہد مفرور ہے۔میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے انکشاف کیا کہ سیاسی رہنما مرحوم مخدوم امین فہیم نے 15 سال پہلے میاں شاہد سے ان کی ملاقات کروائی اور اس کے بعد وہ وہ ان کا بیٹا بنا رہا۔ملزم میاں شاہد محمود نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں برطانوی شہری ہوں، میں نے میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے 10 کروڑ روپے میں پراپرٹی خریدی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 کروڑ روپے ادا کر کے میں نے قبضہ حاصل کیا، رجسٹری کے مطالبے پر مجھے قبضہ گروپ مشہور کر دیا گیا، ادائیگی کی رسیدیں اور پراپرٹی کے کاغذات میرے پاس موجود ہیںلیکن اب یہ لوگ قبضہ دینے کی بجائے شور مچا رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close