میں تو آپکا فین ہو گیا ہوں، مولانا طارق جمیل نے سلمان خان سے متعلق یہ جملہ کیوں کہا اور سلمان خان کے والد کو مبارکباد کیوں دی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ماں باپ کی فرمانبرداری کے عمل کی وجہ سے فین ہوگئے ہیں۔عید پر سلمان خان کیلئے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انہیں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر سے پتہ چلا ہے کہ سلمان خان اپنے والدین کے انتہائی فرمانبردار ہیں۔ وہ اپنے والدین کے اتنے زیادہ فرمانبردار ہیں کہ وہ جو بھی کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کے والد سلیم خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کا بیٹا اتنی بڑی سلیبریٹی ہو کر بھی اتنا فرمانبردار ہے۔مولانا طارق جمیل کے مطابق سلمان خان انتہائی سخی ہیں، اور جو سخی ہوتا ہے اللہ اس سے بہت راضی ہوتا ہے۔ اگر وہ دیگر اعمال میں کمزور بھی ہو تو اللہ انہیں جنت عطا کردیتا ہے۔ سامری جادوگر نے بنی اسرائیل کو بچھڑا بنا کر دیا اور اس کی پوجا شروع ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے سب کے قتل کا حکم دیا لیکن سامری کو صرف اللہ نے اس بنا پر چھوڑ دیا کہ وہ سخی تھا۔ بچھڑا بنا کر بنی اسرائیل کو گمراہ کرنے والا سامری اپنی موت آپ مرا۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت دو ایسے کام ہیں جنہوں نے انہیں اداکار سلمان خان کا فین بنادیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close