جوانی میں کس اداکار پر مرتی تھی؟ روینہ ٹنڈن نے راز فاش کردیا

ممبئی (نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب سنجے دت بے حد پسند تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک انٹرویوکے دوران اپنے پسندیدہ اداکاروں کے حوالے سے کہا کہ بچپن میں رشی کپور کی بہت بڑی مداح تھی۔جب تھوڑی بڑی ہوئی تو اداکار سنجے دتمجھے بہت پسند تھے ،میں نے ان کے ساتھ 7 فلموں میں کام کیا ،مجھے یقین نہیں ہوتا تھا کہ جو اداکار مجھے بے حد پسند ہیں ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں اس لئے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے بہت ڈر ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے سنجے دت کے ساتھ فلم ’’وجیتا‘‘ اور’’ ایل او سی کارگل‘‘ میں کام کیا۔

نامور گلوکارہ نے رمضان المبارک میں 10ہزار مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا

لاہور(آئی این پی) نامور گلوکارہ میگھااورانکے شوہر نویدشریف نے رمضان المبارک کے دوران 10ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا ‘غر یب خاندانوں میں عید ی بھی تقسیم کر یں گی ۔ ایک ملاقات کے دوران میگھا نے بتایا کہ میں او رنوید شر یف ہر سال لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں غر یب اور بے سہارا خاندانوں میں راشن تقسیم کرتے ہیں اور اس سال بھی ہم نے دس ہزار سے خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں اور جن لوگوں اللہ تعالیٰ نے بہت کچھ دیا ہے انکو چاہیے وہ آگے بڑھ کر بے سہارا خاندانوں کی مدد کر کے اللہ تعالیٰ کو راضی کر نے کی کوشش کر یں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close