پاکستان سپر لیگ 6 حلیمہ سلطان نے کس ٹیم کی نمائندگی کرنے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )ترک اداکارہ اسرا بیلگچ (حلیمہ سلطان )پاکستان سپر لیگ 6کی ٹیم پشاورزلمی کی نمائندگی کریں گی ۔ معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کےمالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ نیو بگننگ کیساتھ اسراء کو ٹیگ کر کے ان کیساتھ نئی شروعات کا اعلان کیا جبکہ اداکارہ نے

بھی اسی پوسٹ کیساتھ جاوید آفریدی کو ٹیگ کر کے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے ۔ قبل ازیں معروف ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ بھی پاکستان کے شہروں کی دیوانی ہوگئی ہیں، انہوں نے حال ہی میں پشاور کے اسلامیہ کالج کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی زینت بنائی ہے۔اسرا کی جانب سے شیئر کی گئی اسلامیہ کالج کی تصویر کے ساتھ ‘سٹی آف فلاورز یعنی کہ پھولوں کا شہر لکھا۔خیال رہے کہ اسرا کو پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔پی ایس ایل کے چھٹے سیزن میں اسرا پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ہوں گی تاہم اس حوالے سے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا وہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے پاکستان آئیں گی یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close