پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی اپنے باڈی گارڈ سے کرلی محسوس ہوتا ہے اب میرا سفر مکمل ہو گیا ہے، اداکارہ کی شادی کی تصدیق

لندن (این این آئی)ہالی وڈ اداکارہ و سابق ماڈل پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی کرلی۔ اس بار انہوں نے اپنے باڈی گارڈ کو اپنا جیون ساتھی بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ پامیلا اینڈرسن نے گزشتہ ماہ کے آخر میں شادی کی۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پامیلا اینڈرسن نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے

ہوئے کہا کہ محسوس ہوتا ہے اب میرا سفر مکمل ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ پامیلا اینڈرسن کی یہ چھٹی شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی تاہم 12 روز بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی۔ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن کی دو مرتبہ شادی ہوئی تھی۔۔۔۔۔ میرا کا بڑا اعلان، اس سال اکتوبر میں شادی کرنے کا انکشاف کر دیا، شادی کس سے کریں گی؟ سوال کا حیرت انگیز جواب کھڈیاں خاص(این این آئی)ڈرامہ کوئین میرا کا بڑا اعلان،رواں سال اکتوبرمیں شادی کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق خبروں میں ان رہنے والی اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر بڑا انکشاف کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے شومیں بات چیت کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھاکہ وہ اس سال اکتوبر میں شادی کرنے جارہی ہیں تاہم میزبان کے سوال پر وہ کس سے شادی کررہی ہیں کا جواب گول کر گئیں۔ اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مذید اہم انکشافات بھی کیے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم

میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام بھی نہیں بتایا۔میرا کے ان انکشافا ت پر شوبز انڈسٹری کے مختلف حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میرا خود کو شوبز میں زندہ رکھنے کے لیئے اس طرح کے اوٹ پٹانگ بیان دیتی رہتی ہیں یہ بیان بھی ان کے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close