ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی اْس برسوں پرانی حرکت پر اب پچھتاوا ہورہا ہے جسے انہوں نے نہ صرف اپنے کیریئر میں آگے جانے کے لیے سیڑھی کے طور پر استعمال کیا بلکہ اس سے کروڑوں بھی کمائے اور آج جب محترمہ کے پاس نام، پیسہ، دولت، شہرت ہر چیز موجود ہے تو آج انہیں
پچھتاوا ہورہا ہے کہ انہیں رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہارات میں کام نہیں کرنا چاہئے تھا۔اداکاری اور گلوکاری کے ساتھ اب پریانکا چوپڑا مصنف بھی بن گئی ہیں۔ انہوں نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ’’ان فنشڈ‘‘ ہے۔ اس کتاب میں پریانکا چوپڑا نے بچپن سے لے کر ابھی تک کی یادیں اوراپنے دو دہائیوں پر مشتمل کیریئر کے کچھ ان کہے راز بتائے ہیں۔پریانکا چوپڑا نے کتاب میں بتایا ہے کہ انہیں ماضی میں رنگ گورا کرنے والے اشتہارات میں کام کرنے پر اب افسوس ہے۔ پریانکا نے کہا جنوبی ایشیا میں رنگت گوری کرنا اس قدر معمول بن گیا تھا اور یہ اتنے بڑے پیمانے پر ہورہا تھا کہ ہر کوئی یہ کررہا تھا۔یہاں تک کہ آج بھی اداکارائیں یہ کررہی ہیں۔ لیکن یہ خوفناک ہے اور یہ میرے لیے بھی خوفناک تھا، وہ چھوٹی لڑکی جو میری چہرے پر ٹیلکم پاؤڈر لگاتی تھی کیونکہ مجھے یقین تھا کہ گہری رنگت خوبصورت نہیں ہوتی۔پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں ماضی میں رنگ گورا کرنے والے اشتہارات میں کام کرنے پر ا ب ا فسوس ہے۔ پریانکا کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں تقریباً دو دہا ئی کا عر صہ ہوگیا ہے۔ اور ان دو دہائیوں میں ا نہوں نے وہ سب کچھ حاصل کیا جس کی تلا ش میں ایک لڑکی شوبز ا نڈسٹری میں آتی ہے بلکہ وہ تو با لی وو ڈ سے ہالی و وڈ تک کا سفر بھی طے کرچکی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں