کون سی اداکارہ نیوائیر پارٹی میں 15 منٹ کی شرکت کیلئے 4 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرے گی؟

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈاداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا نیوائیر پارٹی میں 15 منٹ کی شرکت کیلئے 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔26 سالہ اداکارہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سال نو کی تقریب میں 15 منٹ شرکت کریں گی جس کیلئے وہ 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی۔اداکارہ

نے 2013 میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ وہ 2015 میں مس دیوا یونیورس بھی رہ چکی ہیں۔اروشی روتیلا نے متعدد اشتہاروں میں بھی کام کیا ہے۔۔۔۔

میں کبھی اپنے منہ میاں مٹھونہیں بنتی ، متنازعہ اداکارہ لمبی لمبی چھوڑنے پر آ گئی

لاہور( این این آئی) ناموراداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں بہت سے لوگ میری کامیابی سے حسد کرتے ہیں اور اسی وجہ سے میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا اور سازشیں کی جاتی ہیں ،میںکبھی اپنے منہ میاں مٹھونہیں بنتی بلکہ میرا معیاری کام بولتا ہے اور میں نے ایسے کردار نبھائے ہیں جومیری اداکاری کی وجہ سے امر ہوگئے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں جب سے فلم انڈسٹری میںآئی ہوں مجھے حاسدین کی سازشوں اور پراپیگنڈے کا سامنا ہے لیکن میں نے کبھی ان کے سامنے ہمت نہیںہاری اور ان کا ہر محاذپر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی اپنی کوئی پہچان نہیں اور وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ دوسرا کیوں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے ۔یہ ناکام لوگ کامیاب لوگوںکے خلاف سازشیں اورمنفی پراپیگنڈا کر کے شہرت حاصل کرناچاہتے ہیںلیکن انہیں ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close