میں کبھی اپنے منہ میاں مٹھونہیں بنتی ، متنازعہ اداکارہ لمبی لمبی چھوڑنے پر آ گئی

لاہور( این این آئی) ناموراداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں بہت سے لوگ میری کامیابی سے حسد کرتے ہیں اور اسی وجہ سے میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا اور سازشیں کی جاتی ہیں ،میںکبھی اپنے منہ میاں مٹھونہیں بنتی بلکہ میرا معیاری کام بولتا ہے اور میں نے ایسے کردار نبھائے ہیں جومیری اداکاری کی وجہ سے امر ہو

گئے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں جب سے فلم انڈسٹری میںآئی ہوں مجھے حاسدین کی سازشوں اور پراپیگنڈے کا سامنا ہے لیکن میں نے کبھی ان کے سامنے ہمت نہیںہاری اور ان کا ہر محاذپر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی اپنی کوئی پہچان نہیں اور وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ دوسرا کیوں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے ۔یہ ناکام لوگ کامیاب لوگوںکے خلاف سازشیں اورمنفی پراپیگنڈا کر کے شہرت حاصل کرناچاہتے ہیںلیکن انہیں ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی ہے۔۔۔۔۔

اداکارہ میرا نے کیوں بلاول بھٹو سے ملاقات کی خواہش کر دی؟ آصف زرداری کو محسن قرار دے دیا، زرداری کو کیوں فراموش نہیں کر سکتی؟

لاہور( این این آئی) لالی ووڈ سٹار میرا نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا میری خواہش ہے کہ میں بلاول بھٹو زرداری سے ملا قات کروںکیونکہ وہ مستقبل کا پاکستان ہیں اور نوجوان قیادتکو آگے آنا چاہیے ۔انہوںنے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کی صحت کے

حوالے سے خاصی فکر مند اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں سابق صدر آصف زرداری کو اپنا محسن مانتی ہیں، انہوں نے ان کے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آصف زرداری صاحب کو کبھی فراموش نہیں کر سکتیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close