شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہئے ورنہ ۔۔۔۔ حریم شاہ نےاپنے خوابوں کے شہزادے کا پتہ بتا دیا؟

کراچی(این این آئی)معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھائی قرار دے دیا۔پیرکو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔ بہن ہونے کے ناتے میں انہیں یہ مشورہ دینا چاہوں گی کہ اب انہیں جلد شادی کر

لینی چاہئے جوکہ ان کے لئے بہتر بھی ہے ورنہ کہیں یہ نہ ہو کہ ان کی مزید ویڈیوز ہی سامنے آجائیں۔انہوں نے اپنی شادی سے متعلق بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا۔ جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا سمجھ آئے گا میں فوری طور پر اس سے شادی کرلوں گی لیکن فی الحال میرا کسی اور سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔حریم شاہ نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعوی کرنے والوں نے دعوے کے ساتھ وعدے تو بہت کیے مگر کوئی وعدہ وفا نہ ہو سکا۔۔۔۔۔

حریم شاہ نے ایک خاتون کو لفٹ دی، خاتون نے حریم شاہ کر پرس چوری کر لیا لیکن پکڑی کیسے گئی؟ اصل معاملہ کیا نکلا؟ حریم شاہ کو اس سے صلح کیوں کرنا پڑی؟ جانیئے

اسلام آباد(این این آئی)ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی دیگر خواتین کے ساتھ لڑائی کا معاملہ تھانے میں صلح صفائی سے حل کرلیا گیا۔حریم شاہ کے مطابق انہوں نے 2روز قبل اسلام آباد

میں ایک خاتون کو سڑک پرلفٹ دی تھی، خاتون نے ان کا پرس چوری کیا تاہم اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئی،موبائل کی مدد سے خاتون کو تلاش کیا اور پولیس کے حوالے کرکے دو گھڑیاں، پیسے اور اہم دستاویزات برآمد کروائیں۔پولیس کے مطابق حریم شاہ نے بیگ سے زیورات اور نقدی چوری کی درخواست دی تھی اور خواتین کو لڑائی جھگڑے کی کال پر تھانہ ویمن منتقل کیا گیا تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا تاہم اب دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور خواتین کے مابین صلح کا چالان درج کر کے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close