خبردار، ہوشیار، ترک اداکار آنگین آلتان سے مبینہ دھوکے بازی کرنے والے نوسرباز کاشف ضمیر کو کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(این این آئی) پنجاب پولیس نے ارطغل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار آنگین آلتان سے مبینہ دھوکے بازی کرنے والے نوسرباز کاشف ضمیر کو کو گرفتار کرلیا،ملزم کی جانب سے گرفتاری سے قبل اپنے ویڈیو بیان میںدو صحافیوں کو اس کیخلاف مہم چلانے پر دھمکیاںدینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آنگین آلتان کے ساتھ مبینہ فراڈ کرنے والے اور متعدد فراڈ کیسز میں مطلوب کاشف ضمیر نامی نوسرباز کو گرفتار کرنے کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی کارروائی کی۔پولیس نے ارطغل غازی کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کو بلانے والے نوسر باز کاشف ضمیر کی گرفتاری کے ساتھ اسلحہ بردار ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر اور دیگر ملزمان کی جانب سے دوران آپریشن مزاحمت بھی کی گئی تھی۔یہ بتایا جارہا ہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار آنگین آلتان کو پاکستان بلانے کے لئے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو آنگین آلتان وطن واپس روانہ ہوئے گئے۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنگین آلتان کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہوگا۔ارطغرل غازی کے ہیرو کو پاکستان مدعو کرنے والے کاشف ضمیر کے بارے میں یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ وہ 8 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، ڈکیتی، چوری سمیت 8 سنگین مقدمات درج ہیں، جن میں سے چار ایف آئی آر لاہور، دو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور

لین دین کے تنازع پر دو سیالکوٹ میں درج ہیں۔پولیس کے مطابق کاشف ضمیر لاہور، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشتہاری ہے۔علاوہ ازیںملزم کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں اس نے کہا کہ بڑے بڑے برانڈزآنگین کو پاکستان نہ لا سکے میری کامیابی کی وجہ سے میری مخالفت اورسازش کی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے عزت دینے والا اللہ کی ذات ہے ۔ انہوںنے اپنی ویڈیو میںدو ٹی وی چینلزکے صحافیوں پر بھی الزامات عائد کئے او رانہیں دھمکیاںبھی دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close