مشرقی اور مغربی موسیقی کا زبردست ملاپ

پاکستان کے بڑے گلوکار کے بیٹے نے باپ کی جگہ لے لی، مشرقی اور مغربی موسیقی کا زبردست ملاپ

لاہور (این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ گائیک وارث بیگ نے مشرقی اور مغربی موسیقی کا زبردست ملاپ۔ اپنا بیٹا عمار بیگ گائیکی کے میدان میں متعارف کروادیا۔ پاکستانی نژاد امریکی سنگر عمار بیگ نے موسیقی کی تعلیم امریکا اور برطانیہ سے حاصل کی۔ مشرقی اور مغربی موسیقی میں کمال حاصل کرنے والے

نوجوان گائیک عمار بیگ نے اپنی گائیکی کی ابتداء فریدہ خانم کی گائی ہوئی سپر ہٹ غزل’آج جانے کی ضد نہ کرو، ایسی باتیں کیا نہ کرو‘ سے کیا۔ گلوکار وارث بیگ کے بیٹے عمار بیگ نے موسیقی میں مشکل گائیکی کا انتخاب کیا۔ اْن کی ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کی ویڈیو دیکھنے اور سننے والوں کے دل جیت لے گی۔

اس بارے میں وارث بیگ کا کہنا ہے کہ عمار بیگ کو بچپن ہی سے موسیقی کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ اسی لیے ہم نے اْسے موسیقی کی اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا بھیجا۔ میرے ساتھی فنکار وں نے عمار کی پرفارمینس اور اْس کی موسیقی پر کمانڈ کی تعریف کی ہے۔

مشرقی اور مغربی موسیقی کا زبردست ملاپ، عمار بیگ گائیکی کے میدان میں متعارف

انہوں نے کہا کہ مجھے رب سے اْمید ہے کہ عمار بیگ موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریگا۔ اس کی آواز کا جادو بہت جلد فلموں اور ڈراموں کے علاوہ لائیو میوزیکل شوز میں بھی سر چڑھ کر بولے گا۔ عمار وارث بیگ نے کم عمری میں ہی بالی ووڈ والوں کو اپنی آواز کا دیوانہ بنادیا تھا۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار وں نے عمار بیگ کیلئے پہلے ہی کہہ دیا تھا۔ کہ یہ بچہ سر سنگیت کی دنیا میں دھوم مچا دے گا۔ اس کے علاوہ سروں کے سلطان اْستاد راحت فتح علی خان کا عمار بیگ سے متعلق کہنا ہے کہ ۔ عمار بیگ کی صورت میں موسیقی کو ہیرا مل گیا ہے یہ نوجوان دنیا بھر میں دھوم مچائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں