جمائما گولڈ اسمتھ کا رومینٹک پراجیکٹ، بالآخر اعلان ہو گیا

لندن (پی این آئی)جمائما گولڈ اسمتھ کا رومینٹک پراجیکٹ، بالآخر اعلان ہو گیا، برطانوی فلم پروڈیوسرجمائما گولڈ اسمتھ جلد ہی رومینٹک کامیڈی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں فلم سے متعلق اعلان کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں

لکھا کہ ’آخر کار اس پر بھی کام شروع ہونے والا ہے۔‘ایک رپورٹ کے مطابق فلم بے بی ڈرائیور کی اداکارہ للی جیمز، اسٹار ٹریک: ڈسکوری کے اداکار شہزاد لطیف اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی اداکارہ ایما تھامسن ایک نئی رومینٹک کامیڈی فلم میں ساتھ کام کرنے جارہے ہیں، فلم کی شُوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔فلم کا کہانی متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔خیال رہے کہ شیکھر کپور بالی کی مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں بنا چکے ہیں، بالی ووڈ فلم ساز شیکھر کپور کو ان کے پراجیکٹ ’الزبتھ: دی گولڈن ایج‘ کو 2007 میں اسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس فلم میں کیٹ بلانشیٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close