اسلام آباد (این این آئی)معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر والدین کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔ رواں سال بریسٹ کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہونیوالی نادیہ جمیل نے اپنے والدین کی شادی کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا ہے جو اْن کے والدین کی چند
تصویروں کو ملاکر بنایا گیا۔نادیہ جمیل نے انسٹاگرام پر فوٹو کولاج پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میرے ابّو اور امّی کی شادی کی 52ویں سالگرہ ہے اور میرے والدین کے درمیان پیار و محبت کا جذبہ آج بھی ویسا ہی برقرار ہے جیسا اْن کی شادی کے شروعات کے سالوں میں تھا‘۔اداکارہ نے اپنے والدین کیلئے دْعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ میرے والدین کو اپنی رحمتوں سے نوازتا رہے۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’میرے ابّو اور امّی دونوں ہی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ ایک دوسرے سے بیحد محبت کرتے ہیں‘۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں