بالی وڈ میں تہلکہ مچ گیا، ٹاپ ہیروئنز کو منشیات کیس میں انکوائری کے لیے طلب کر لیا گیا، کون کون شامل ہے؟ جانیئے

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ میں تہلکہ مچ گیا، ٹاپ ہیروئنز کو منشیات کیس میں انکوائری کے لیے طلب کر لیا گیا، کون کون شامل ہے؟ جانیئے۔آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی سے متعلق منشیات کیس میں ڈرگز کے معاملے کی تحقیقات میں پوچھ کچھ کے لیے بالی ووڈ کی صف اول کی اسٹارز کو طلب کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا سے متعلق تحقیقات میں گزشتہ روز طلب کی گئی دپیکا پڈوکون کے بعد اب مزید اسٹارز کو طلب کیا گیا ہے۔طلب کی گئی ان اسٹارز میں حال ہی میں اس کیس سے متعلق میڈیا میں رہنے والی سارہ علی خان اور راکول پریت سنگھ کے ساتھ شردھا کپور بھی شامل ہیں۔بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکارہ شردھا کپور کی منیجر کرشما اور ڈیزائنر سائمن کھمبٹا کو بھی طلب کیا ہے۔راکول پریت سنگھ کو 24 ستمبر، دپیکا پڈوکون 25 ستمبر اور شردھا کپور کو 26 سمتبر کو طلب کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے دپیکا کی کرشما کے ساتھ واٹس ایپ پر بات چیت کو چیک کیا تو اس میں دونوں کی ڈرگز سے متعلق گفتگو موجود تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close