مولانا فضل الرحمٰن کے نیب میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کوئی اور نہیں صرف جے یو آئی کرے گی، پارٹی قیادت کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مولانا فضل الرحمٰن کے قد کاٹھ کا درست اندازہ نہیں لگایا ہے۔اسلام آباد میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اکرم درانی نے کہا کہ مولانا فضل

الرحمٰن کے نیب میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کوئی اور نہیں صرف جے یو آئی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے مستقبل کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت کرے گی۔اکرم خان درانی نے مزید کہا کہ مرکزی قیادت بہت جلد نئے الائنس ’پی ڈی ایم‘ کے ڈھانچے اور تنظیم کا اعلان کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی وجہ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

close