کشمیر کے لئے بولنا چھوڑا ہے لیکن دعا کرنی نہیں چھوڑی، دھمکی دینے والے افراد اپنے گریبان میں جھانکیں،رابی پیر زادہ

کراچی(پی این آئی)کشمیر کے لئے بولنا چھوڑا ہے لیکن دعا کرنی نہیں چھوڑی، دھمکی دینے والے افراد اپنے گریبان میں جھانکیں،رابی پیر زادہ ،سابقہ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے دھمکی دینے والے افراد کے لئے پیغام جاری کردیا۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں لکھاکہ انہیں ہنسی آتی ہے کہ جب انہیں ان کی کچھ

ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ انہوںنے اگرچہ کشمیر کے لئے بولنا چھوڑ دیا ہے لیکن دعا کرنی نہیں چھوڑی ہے اور دھمکی دینے والے افراد اپنے انجام کی فکر کریں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ انہوں نے شوبز ، پیسہ آپ جیسے منافقین کو متاثر کرنے کے لئے نہیں چھوڑا ہے بلکہ اپنے رب کے لئے چھوڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close