بڑے اداکار کے گھر پر 55 گھنٹے سے بجلی بند، چیخیں نکل گئیں، ہم کیا کریں؟ نہ بجلی ہے اور نہ نہ جنریٹر چلانے کے لیے ڈیزل دستیاب ہے

کراچی(پی این آئی)بڑے اداکار کے گھر پر 55 گھنٹے سے بجلی بند، چیخیں نکل گئیں، ہم کیا کریں؟ نہ بجلی ہے اور نہ نہ جنریٹر چلانے کے لیے ڈیزل دستیاب ہے، اداکار فیصل قریشی کہتے ہیں کہ تیسرا دن ہے بجلی کی فراہمی معطل ہے، ڈیفنس فیز 4، 5 اور 6 کی سڑکوں کی حالت ناقابل یقین ہے، جنریٹر چلا کر گزارا

کررہے ہیں۔کراچی میں مون سون بارشوں کا اسپیل ختم ہوئے دو روز گزر گئے تاہم اب بھی شہر کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔اداکار فیصل قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بارش شروع ہوتے ہی لائٹ چلی گئی، آج تیسرا دن ہے، تقریباً 55، 56 گھنٹے ہوچکے ہیں لائٹ نہیں آئی، جنریٹر چلا کر گزارا کررہے ہیں، اس میں ڈیزل ڈالنا پڑتا ہے، کل رات ڈیزل لینے کیلئے شہر کے کئی پیٹرول پمپ پر گیا بڑی مشکل سے ڈیزل ملا۔ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر اب بھی پانی موجود ہے، ڈیفنس فیز 4، 5 اور 6 کی پر سڑکوں کی حالت ناقابل یقین ہے، ہر طرف پاگل پن مچا ہوا ہے۔کے الیکٹرک کا نام لیے بغیر فیصل قریشی نے مزید کہا کہ بجلی کا ہر ماہ 50 سے 60 ہزار روپے بل ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود مینٹی ننس آؤٹ اسٹینڈنگ ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میرے گھر کے باہر ایسے موٹر سائیکل سوار تھے جو پھنس گئے تھے، انہوں نے میرے گھر میں اپنی گاڑیاں پارک کیں، انہیں موٹر سائیکلیں لے جانے کیلئے پک اپ ٹرک لانا پڑا، جو لوگ دوسروں کی مدد کررہے تھے وہ خود ہی پھنس گئے تھے۔کراچی میں جمعرات کو مون سون کے کی موسلا دھار بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا تھا، ہر طرف پانی ہی پانی تھا، مختلف حادثات اور سیلابی ریلوں میں ڈوب کر 10 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

close