دو مرد اداکاروں کے بعد ایک بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی، لاش کس حالت میں ملی؟ وجہ کیا معلوم ہوئی؟

نئی دہلی: (پی این آئی)دو مرد اداکاروں کے بعد ایک بھارتی اداکارہ نے خود کشی کر لی، لاش کس حالت میں ملی؟ وجہ کیا معلوم ہوئی؟ 8 ہفتوں کے دوران تیسرے بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی۔ ڈراموں اور بھوجپوری فلموں کی اداکارہ 40 سالہ انوپما پھاٹک نے ممبئی میں رہائشگاہ پر خود کشی کرلی۔تفصیلات کے

مطابق گزشتہ روز ہی خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی ٹیلی وژن کے اداکار 44 سالہ سمیر شرما نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔پولیس نے ممبئی کی رہائش سے سمیر شرما کی پنکھے میں لٹکی ہوئی لاش برآمد کی تھی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے مالی مشکلات کے باعث خودکشی کی ہوگی۔سمیر شرما سے چند دن قبل بھی تامل اداکارہ وجیا لکشمی نے تامل ناڈو کے مقامی سیاستدانوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر خودکشی کی کوشش کی تھی، تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کی زندگی بچالی گئی تھی۔وجیا لکشمی سے قبل 14 جون کو بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی کرلی تھی اور ان کی اچانک خودکشی نے بولی وڈ میں نیا تنازع کھڑا کردیا تھا۔سشانت سنگھ سے چند دن قبل ہی ان کی سابق منیجر خاتون نے بھی خودکشی کرلی تھی اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ بھارت کی ایک اور 40 سالہ اداکارہ نے بھی خودکشی کرلی۔بھارتی اخبار کے مطابق ڈراموں اور بھوجپوری فلموں کی مقبول اداکارہ 40 سالہ انوپما پھاٹک نے بھی ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش میں اداکارہ کی جانب سے خودکشی کیے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ اداکارہ کی رہائش گاہ سے ان کا آخری خط بھی ملا ہے۔انوپما پھاٹک کا تعلق ریاست بہار کے ضلع پرنیا سے تھا، تاہم وہ شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے ممبئی میں شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے خودکشی سے ایک روز قبل فیس بک پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی، جس میں وہ دوستوں کی بے وفائی کے شکوے کرتی دکھائی دیں۔ممکنہ طور پر اداکارہ نے کورونا کی وبا کے باعث پیش آنے والی مالی مشکلات اور قریبی دوستوں کی جانب سے مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے اور ان کی جانب سے دغا کرنے پر دل شکستہ ہوکر خودکشی کی۔انوپما پھاٹک نے اس وقت خودکشی کی جب کہ ان کے شوہر کام کے سلسلے گھر سے دور تھے۔انوپما پھاٹک کی خودکشی دو دن میں بھارتی اداکار کی دوسری جب کہ گزشتہ آٹھ ہفتوں میں کسی بھی اداکار کی تیسری خودکشی کی ہے۔بھارتی شوبز اںڈسٹری میں ماضی میں بھی متعدد اداکار و ماڈلز خودکشی کر چکے ہیں اور ایسے واقعات کے بعد انڈسٹری کے بااثر ترین افراد پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close