ایک اور بڑے بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی، لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی پائی گئی، تفصیل جانیئے

ممبئی(پی این آئی)ایک اور بڑے بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی،
لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی پائی گئی، تفصیل جانیئےبھارتی ٹی وی اسٹار سمیر شرما نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، ان کی لاش گھرکے اندر پنکھے میں لٹکی ہوئی ملی ہے۔بھارت میں سشانت سنگھ راجپوت کا

معاملہ ابھی حل بھی نہیں ہوا تھا کہ 44 سالہ مشہور ٹی وی اداکار سمیر شرما نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے، ان کی لاش گھرکے اندر پنکھے میں لٹکی ہوئی ملی ہے۔خود کشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔سمیر شرما بھارتی ڈرامہ سیریل ’یہ رشتے ہیں پیار کے’، ’کہانی گھر گھر کی’، ’لیفٹ رائٹ لیفٹ’، ’اس پیار کو کیا نام دوں’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔پولیس کے مطابق سمیر شرما نے فروری 2020ء میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا، جبکہ رات کو ڈیوٹی کے دوران چوکیدار نے لاش کو پنکھے سے لٹکا ہوا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ہے۔تحقیقات کے بعد پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اداکار نے ایک دن پہلے خود کشی کی تھی، پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر ایکسیڈنٹل ڈیتھ کا درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close