شو بز کی دنیا سے پریشان کن خبر ،مشہور و معروف گلوکارہ نے دیوار سے چھلانگ لگائی، دونوں ایڑیاں ٹوٹ گئیں، ایسا کیونکر ہوا؟ تفصیل جانیئے

استنبول(پی این آئی)معروف امریکی ماڈل اور گلوکارہ کیٹی پرائس ترکی میں حادثے کا شکار ہو کر اپنے دونوں پاؤں کی ایڑیوں کی ہڈیاں فیکچر کر بیٹھیں۔ کیٹی پرائس حادثے کے وقت ترکی میں تھیں جہاں 42 سالہ گلوکارہ نے” تھیم پارک لینڈ آف لیجنڈز “میں دیوار سے چھلانگ لگائی جس کے باعث ان کی دونوں ایڑیوں پر

زور پڑا اور وہ کریک ہو گئیں ، انہیں ہنگامی بنیادوں پر ترکی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سرجری کے بعد پلاسٹر کر دیا گیا ہے۔گلوکارہ کیٹی پرائس کم از کم تین ماہ تک چل پھر نہیں سکیں گی۔کیٹی پرائس نے پلاسٹر چڑھے دونوں پاؤں کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے حادثے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ان کی دونوں ایڑیاں ٹوٹ گئیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close