ایک بڑے پاپ سنگر کے انتقال کی افواہیں پھیل گئیں اور پھر بشریٰ انصاری کی طرف سے پر زور تردید جاری ہو گئی

کراچی(پی این آئی)ایک بڑے پاپ سنگر کے انتقال کی افواہیں پھیل گئیں اور پھر بشریٰ انصاری کی طرف سے پر زور تردید جاری ہو گئی۔اداکارہ بشریٰ انصاری نے گلوکار عالمگیر کے انتقال کی خبروں کی تردید کردی۔جمعہ کی شام سوشل میڈیا پر پاکستان کے معروف گلوکار عالمگیر کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں

بشریٰ انصاری نے خدا کا شکر اداکیا کہ عالمگیر زندہ اور بالکل ٹھیک ہیں۔ فوٹوفائل

جنہیں دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم اداکارہ بشریٰ انصاری نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔بشریٰ انصاری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عالمگیر کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ سوشل میڈیا پر آپ کے انتقال کی خبروں کو دیکھ کر میں بہت ڈر گئی تھی۔بشریٰ انصاری نے مزاقاً کہا آپ 100 سال کے ہوگئے ہیں اور اب آپ کو مرنے کا کوئی حق نہیں ہے مجھے آپ کی عادت ہوچکی ہے۔ بشریٰ انصاری کی باتیں سن کر عالمگیر کو فون پر ہنستے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ بشریٰ انصاری نے خدا کا شکر اداکیا کہ عالمگیر زندہ اور بالکل ٹھیک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close