ہم نے 3 مہینے اسمارٹ لاک ڈاؤن، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کے نام پر ضائع کر دیئے اور وائرس نے نقصان کر دیا، علی ظفر پھٹ پڑے

کراچی(پی این آئی)ہم نے 3 مہینے اسمارٹ لاک ڈاؤن، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کے نام پر ضائع کر دیئے اور وائرس نے نقصان کر دیا، علی ظفر پھٹ پڑے، پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے 3 ماہ لاک ڈاؤن کے نام پر ضائع کر دیئے جبکہ اسی دوران کورونا وائرس نے نقصان پہنچایا۔سماجی رابطے کی ویب

سائٹ پر علی ظفر نے لکھا کہ ہم نے 3 مہینے لاک ڈاؤن، اسمارٹ لاک ڈاؤن، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن، تم لاک ڈاؤن کرو کر کے ضائع کر دیئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس دوران ہم لاپرواہ رہے اور وائرس نے نقصان کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close