عظمیٰ خان نے کیس واپس لے لیا، گلاس میز سے گرنے سے پاؤں زخمی ہوا، ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف ایف آئی آر غلط فہمی میں درج کرائی

لاہور(پی این آئی)عظمیٰ خان نے کیس واپس لے لیا، گلاس میز سے گرنے سے پاؤں زخمی ہوا، ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف ایف آئی آر غلط فہمی میں درج کرائی، اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما نے کاروباری شخصیت کی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کے خلاف کیے جانے والا کیس واپس لے لیا، عدالت میں دئیے

گئے بیان میں کہا کہ جو ہوا صرف غلط فہمی کی بنیاد پرہوا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کی جانب سے کاروباری شخصیت کی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کے خلاف گھر میں داخل ہوکر تشدد کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، کینٹ کچہری میں پیشی پر عظمیٰ اور ہما نے عدالت میں دئیے گئے اپنے بیان میں اس ایف آئی آر کو غلط فہمی قرار دے دیا۔عظمی ٰخان نے عدالتی بیان میں کہا کہ تشدد کا واقعہ ہوا ہی نہیں، کسی نے حملہ نہیں کیا، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان معصوم ہیں، پاؤں پر زخم اس لیے آیا کہ گلاس میز سے گر گیا تھا، خوشی المعروف عظمیٰ کی بہن ہما کہتی ہے میری بہن نے غلط فہمی کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں