اپنی پھوپھو جیسی خاتون دنیا میں نہیںدیکھی،ماہرہ خان کا جذباتی پیغام

کراچی(پی این آئی)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی دونوں پھوپھو کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام لکھ دیا اور ساتھ ہی اُن کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کردی۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دونوں پھوپھو کے

ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کا اُنہوں نے ایک طویل کیپشن لکھا۔ماہرہ خان نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ہمیشہ سے یہی سُن کر بڑی ہوئی ہوں کہ پھوپھو اچھی نہیں ہوتی ہیں اور بچے اپنے والد کے گھر والوں کو اتنا پسند نہیں کرتے ہیں جتنا وہ اپنی والدہ کے گھر والوں کو پسند کرتے ہیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے ساتھ کبھی ایسا کچھ نہیں ہوا ہے بلکہ میں تو اپنے دادا کے گھر میں ایک مشترکہ کنبے میں بڑی ہوئی ہوں ہم سب مل کر ایک ساتھ رہتے تھے اور یہاں تک کہ جو رشتے دار ہمارے گھر میں نہیں رہتے تھے وہ بھی ہمارے گھر کے آس پاس ہی مقیم تھے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میری دو پھوپھو ہیں اور آپ یقین کریں کہ وہ دونوں بہت ہی خوبصورت، باہمت اور بہادر خواتین ہیں۔‘ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میری بڑی پھوپھو کا نام ’ثریّا‘ ہے اور میرے والد کے والدین کے بعد میری پھوپھو نے ہی میرے والد کو سنبھالا ہے اور اُن کی اچھی پرورش کے لیے کام کیا ہے ۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے اپنی پھوپھو جیسی خاتون کہیں نہیں دیکھی۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میری چھوٹی پھوپھو کا نام ’سیما‘ ہے جب وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ امریکا چلی گئی تھیں تو میں اُس کے بعد سے جب بھی امریکا جاتی تھی تو اُن کے گھر میں ہی رہتی تھی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ ایک وہ ہی جگہ ہے جو میرے لیے محفوظ ہے۔‘ماہرہ خان نے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ہم ان جیسے تعلقات کے ساتھ ہی بڑے ہوتے ہیں اور اِن میں زیادہ کردار دادا اور دادی کا ہوتا ہے۔‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ’میرے دو چاچا ہیں اور میں اپنے اِن تمام کنبے والوں کے لیے اللّہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔‘

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close