70 سال کی عمر شادی کی کیا سوجھی؟ ثمینہ احمد نے خود ہی راز فاش کر دیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان ٹیلی وژن کی سینیئر ترین اداکارہ ثمینہ احمد کی 70 سال کی عمر میں نامور اداکار منظر صہبائی کے ساتھ دوسری شادی کی خبر نے ان کےمداحوں کو حیران کردیا۔مداحوں کیلئے یہ خبر اس لیے بھی حیران کن تھی کیوں کہ ثمینہ احمد نے اپنی زندگی کی 70 بہاروں کے بعد شای کی اور دوسری طرف

کورونا نامی وائرس نے پوری دنیا کو لاک ڈائون کر رکھا ہے۔اس سلسلے میں ثمینہ احمد سے بات کی گئی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ باتیں کافی عرصہ سے چل رہی تھیں اور ہم نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا تھا ہمیں نہیں معلوم تھا کہ کورونا آجائے گا مگر ہم نے سادگی سے نکاح کرلیا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں زندگی کے معاملات نہیں رکتے اور ہر ایک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی خوشی کے مطابق لوگوں کی پرواہ کیے بغیر زندگی کو جئے اور ہماری شادی کا فیصلہ بھی ہماری خوشی کا فیصلہ ہے جس پر کسی کو بالکل اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ ثمینہ احمدکا کہنا ہے کہ ہم کوئی اٹھارہ سال کے بچے نہیں جو کوئی جذباتی فیصلہ کریں، منظر صہبائی بھی ایک کامل انسان ہیں، ہم نے یہ شادی سوچ سمجھ کر کی ہے جس سے میرے دونوں بچے خوش ہیں۔ہنی مون پر جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تو کورونا کو دیکھ لیں پھر ہنی مون کا بھی فیصلہ کریں گے۔اس سلسلے میں ثمینہ احمد کے بیٹے زین احمد سے رابطہ کیا جو خود بھی تھیٹر کے اداکار و ہدایت کار ہیں اور ناپا کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ہیں تو انہوں نے بتایا کہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی کے فیصلے سے متعلق انہیں معلوم تھا اوروہ اس فیصلہ پر خوش ہیں۔واضح رہے کہ نامور اداکارہ ثمینہ احمد کی پہلی شادی فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے ہوئی تھی اور ان سے ان کے دو بچے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close