ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ذاتی آفس قرنطیہ سینٹر کے لیے وقف کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی ) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہ رخ خان اور گوری خان کے انسانیت کے لیے
اس بہترین اقدام کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ “شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 4 منزلہ عمارت کو بچوں، خواتین، اور عمر رسیدہ افراد کے لیے قرنطینہ سینٹر کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دینے پر ان کے مشکور ہیں”۔بعد ازاں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ایس آر کے آفس فار قورنٹائن ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری خان کے اس عمل کو خوب سراہا گیا۔اس سے قبل بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے بھارت میں جاری 21 روزہ لاک ڈاؤن کے دوران فلم انڈسٹری میں دیہاڑی پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں