کوروناکی تباہ کاریاں،اداکار شمعون عباسی ساتھی فنکاروں سمیت کورونا کی زد میں آگئے،

بنکاک(پی این آئی)پاکستان کے لیے پروازیں نہ ہونے کے باعث فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ جانے والے اداکار، ٹیکنیشنز اور فلم کے دیگر عملے کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔اداکار اور ہدایت کار شمعون عباسی اور محب مرزا سمیت ان کی ٹیم کے 21 افراد پاکستان کے لیے پروازیں بند ہونے سے تھائی لینڈ میں

پھنس گئے۔ شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ جب ہم یہاں آئے تھے تو اس وقت چین کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال اتنی خراب نہ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ 21 مارچ کو ہمیں پتہ چلا پاکستان کے لیے پروزایں 4 اپریل تک بند کردی گئی ہیں تو اس کے تین دن بعد میری فلائٹ تھی اور باقی لاگوں نے بھی آنا تھا۔شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی فلائٹس کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس میں تھائی لینڈ کا نام نہیں تھا اس لیے ہم نے آواز اٹھائی ہے تاکہ حکومت متوجہ ہوسکے۔اس موقع پر اداکار محب مرزا کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ پوری ٹیم یہاں پھنس گئی ہے جس میں اداکارہ صنم سعید اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں اور وطن واپسی کی کوئی راہ نظر نہیں آرہی، اس لیے حکومت ، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے سے درخواست ہے کہ ہماری واپسی کا انتظام کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close